امام الحق عبداللہ شفیق کی سنچریاں

راولپنڈی ٹیسٹ، امام الحق اور عبداللہ شفیق کی بھی سنچریاں

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مردہ وکٹ پر سنچریاں سکور ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور میچ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بھی پاکستان کی جانب سے سنچریاں سکور کر ڈالی ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کے بیٹرز زاک کرالے، بین ڈکیٹ، ہیری بروک اور اولی پوپ نے سنچریاں سکور کی تھیں، اس طرح اب تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مجموعی طور پر چھ سنچریاں سکور ہو چکی ہیں، امام الحق جو اپنے کیریئر کا 17 ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں کی یہ ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے، عبداللہ شفیق جو اپنے ٹیسٹ کیریئر کا 8 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں کی بھی یہ ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار