نیشنل سی ٹی ڈی

دہشتگردی کے خلاف نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز

ویب ڈیسک :دہشتگردی کی حالیہ نئی لہر کے بعد حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تجویزنیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا رائے طاہر کی جانب سے حکومت کوتجویزدی گئی جس میں کہا گیا کہ نیکٹا کے زیر نگرانی نیشنل سی ٹی ڈی وفاق کی سطح پر بنایا جائے جس سے نیشنل اور انٹرنیشنل کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی موثر ہوسکے گی۔
حکومت کو تجویز دی گئی کہ وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے اور صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر کارروائیاں جاری رکھ سکے گی جبکہ نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کرسکے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کیلیے ابتدائی طور پر دو ارب روپے کا تخمینہ ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیشنل سی ٹی ڈی دہشتگردی کے خلاف ایک موثر ادارہ ہو گا۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سی ٹی ڈی موجودہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاوس میں منعقد ہوگی