بی آر ٹی سٹاپس گل میپ

بی آر ٹی بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپ پر دستیاب

ویب ڈیسک : پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی سروسز اب گوگل کے نقشے میں بھی دستیاب ہونگی زو پشاور نے بس سٹاپس کی معلومات گوگل میپس پر فراہم کرنے کا اجرا کر دیا ہے۔ زو پشاور کے مسافر اب گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے با آسانی اپنے قریب ترین زو بس سٹیشن کی نشاندہی کر سکیں گے ۔ زو پشاور نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سروسز کی گوگل میپس کے ساتھ انضمام مکمل کر لیا ہے جس کے باعث مسافر با آسانی اپنے قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے ۔
دنیا بھر کے شہروں میں گوگل میپس بڑے پیمانے پر سفری ہدایات حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا میں زیادہ تر ماس ٹرانزٹ سسٹمز گوگل میپس کے ساتھ منسلک ہیں جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے ۔ مسافر گوگل میپس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنی منزل تک بہترین روٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس مسافروں کو قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی، وہاں تک پہنچنے کا راستہ اور درکار وقت، بسوں کے اوقات کی معلومات فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان، انجنئیر ضیاء الرحمان نے این اے 44 پر کاغذات جمع کرا دیئے