اسمبلی توڑنا مسئلہ نہیں شیخ رشید

اسمبلی توڑنا مسئلہ نہیں معیشت بچانا اصل مقصد ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو اندازہ ہے کہ اسمبلی توڑنا مسئلہ نہیں معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹؤیٹ بیان میں کہا کہ عمران خان سےآدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات میں یہ اندازہ ہوا کہ عمران خان کو احساس ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کواندازہ ہے کہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی، معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں، الیکشن2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کا 9 مئی سے آغاز