پاکستان کے 3 وکٹوں پر 298 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے 3 وکٹوں پر 298 رنز

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 657 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا لئے ہیں اور اسے ابھی بھی 359 رنز کا خسارہ ہے، میچ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی جانب سے دو سنچریاں سکور ہوئیں جبکہ انگلش بائولرز نے تین وکٹیں بھی حاصل کیں، پاکستان کے آئوٹ ہونے والے بیٹرز میں امام الحق نے 121، عبداللہ شفیق نے 114 جبکہ اظہر علی نے 27 رنز بنائے، کھانے کے وقفے پر ٹیم کے کپتان بابر اعظم 28 جبکہ سعد شکیل بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ پر موجود ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے دو جبکہ ویل جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل