اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہیکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو پیغام دیا ہیکہ آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلا تاخیر منہگائی کی جاتی رہی ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن کیا جائے اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments