آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

ویب ڈیسک :آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ۔پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع باغ، راولا کوٹ، سدھنوتی اور حویلی میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ،یونین کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹی کی کل 787 نشستیں باغ آزاد کشمیر، انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3859 امیدوار مدمقابل ہیں۔پونچھ ڈویژن کے 10 لاکھ 9 ہزار 160 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ،مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے ووٹنگ کیلئے 787 واڈز میں 1873 پولنگ اسٹیشن اور 2735 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

مزید دیکھیں :   خودکش بمبارکی شناخت ہوگئی،سراوردوسرے اعضاء میچ کرگئے،فیملی کی تلاش