چئیر مین پی سی بی

پاک بھارت معاملے پر آئی سی سی سے مایوسی ہوئی ، چئیر مین پی سی بی

ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مایوسی ہوئی ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان نا آنا سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ، تمام بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان میں صدارتی لیول کی سکیورٹی ملتی ہے، انٹرنیشنل دورے کے دوران 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ آتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر ہم سے ایونٹ کی میزبانی لینا غلط ہوگا، آئی سی سی اور بڑے کرکٹ بورڈز کو اس معاملے پر سامنے آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے بغیر 15 سال سے اچھا کھیل رہا ہے،شائقین پاک، بھارت کرکٹ مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو سوچنا ہو گا کہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں ۔
رمیز راجا نے مزید کہا کہ ورلڈکپ 2023 نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنے میں ابھی وقت ہے،سمجھ سکتا ہوں کہ بھارتی حکومت ٹیم کو ایشیا کپ کیلئے دورہ پاکستان کی اجازت نہیں دے گی ، اگر پاکستانی حکومت نے ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے سے روکا تو میں کچھ نہیں کرسکتا، بھارت نے ایشیا کپ میں نہ آنے سے شروعات کی تو پاکستان کو جواب دینا ہوگا ۔

مزید دیکھیں :   وفاقی حکومت کاسانحہ پشاورکے متاثرین کیلئے امدادکااعلان