فیفاورلڈ کپ 2022 ناک آٹ مرحلے

فیفاورلڈ کپ 2022 میں آج سے ناک آٹ مرحلے کا آغاز

ویب ڈیسک :فیفاورلڈ کپ 2022 کے ناک آٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ میچز کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے ، 16 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پری کوارٹر فائنل کے پہلے روز آج دو میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے کی ٹاپ ٹیم نیدرلینڈز کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم امریکا سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ میگا ایونٹ کی فیورٹ اورگروپ سی کی ٹاپر ٹیم ارجنٹینا اور گروپ ڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کے مابین ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔نیدر لینڈز اورامریکہ کے درمیان میچ قطر کے سٹیڈیم خلیفہ انٹرنیشنل میں کھیلا جائے گا جبکہ ارجنٹینا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد بن علی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید دیکھیں :   شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح کے بندھن میں بند گئے