وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔

وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل عمران خان نے مذکرات کی بات کی جو ایک سیاسی پیشرفت ہے، سیاست نام ہی رواداری کا ہے، مذاکرات کے معاملے پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔ انہوں نے اسمبلیاں توڑنی ہیں نہ کچھ اور کرنا ہے۔ عمران خان پونے 4 سال وزیراعظم رہے، کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی، عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کروا دیں گے۔

مزید دیکھیں :   سیکورٹی خدشات،امریکہ کاپاکستان کاساتھ دینے کااعلان