پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

ویب ڈیسک :افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستان کے قونصل خانے کا ٹویٹر اکانٹ ہیک کر لیا گیا جو بعد ازاں بحال بھی ہوگیارپورٹس کے مطابق قندھار میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق علی نے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے آفیشل اکانٹ کو ہیک کرنے کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے مشن کی عارضی بندش کا بیان جاری کیا گیا تھا۔
قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل اکانٹ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ ہیکنگ کے دوران کی گئی غیر متعلقہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں اوراس حوالے سے ٹوئٹر کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ قونصل خانہ اس دوران پیش آنے والی کسی بھی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی