راولپنڈی ٹیسٹ بابر اعظم سنچری

راولپنڈی ٹیسٹ، بابر اعظم نے بھی سنچری داغ دی

راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میچ کی مجموعی سکور طور پر ساتویں سنچری سکور ہو گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی راولپنڈی کی مردہ وکٹ پر سنچری سکور کر ڈالی، بابر اعظم کی سنچری میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا انہوں نے 126 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے چار بیٹرز نے سنچریاں سکور کیں جبکہ میچ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بھی سنچریاں سکور کیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ