پشاورکینٹ احتجاج وارٹ گرفتاری

پشاورکینٹ احتجاج ،پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کی وارٹ گرفتاری جاری

پشاور: عمران خان پر حملے کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی مظاہرین کے وارٹ گرفتاری جاری ۔ رکن اسمبلی فضل الٰہی کی گرفتاری سے متعلق ڈپٹی سپیکر کو آگاہ کردیا گیا۔پی ٹی آئی پشاور رورل کے صدر عاصم خان بھی مقدمہ میں نامزدہیں ۔پی ٹی آئی پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی بھی مقدمہ میں نامزدہیں ۔
پی ٹی آئی یوتھ کے جنرل سیکرٹری انعام اور ذیشان بھی نامزد ملزم ہیں ۔پی ٹی آئی ورکرز نے 3نومبر کو پشاور کینٹ میں احتجاج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے