پاکستان کے 3 وکٹوں پر 411 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، چائے کے وقفے پر پاکستان کے 3 وکٹوں پر 411 رنز

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزچائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 657 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 411رنز بنا لئے ہیں اور اسے ابھی بھی 246 رنز کا خسارہ ہے، میچ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی جانب سے دو سنچریاں جبکہ دوسرے سیشن میں ایک سنچری سکور ہوئی، پاکستان کے آئوٹ ہونے والے بیٹرز میں امام الحق نے 121، عبداللہ شفیق نے 114 جبکہ اظہر علی نے 27 رنز بنائے، کھانے کے وقفے پر ٹیم کے کپتان بابر اعظم 106 جبکہ سعد شکیل35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے دو جبکہ ویل جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود