دشمن نے جنگ مسلط

دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات کے جواب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں سے ملاقات اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی لیڈرشپ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔
شعبہ تعلقات مہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے جنگ مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔
ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی