زہریلی گیس

ہرنائی: زہریلی گیس سے کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے باعث ہونے والے دھماکے میں 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی۔
دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت