بلوچستان میں

شہبازگل کیخلاف بھی بلوچستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل پر بھی اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ بلوچستان میں درج کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیخلاف گزشتہ روز قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شہباز گل پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف بھی سندھ اور بلوچستان میں مقدمات درج ہیں۔
دو روز قبل کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کچلاک جیل منتقل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک