اےاین ایف کی کارروائی، موٹرکار سے64 کلوچرس،7 کلو افیون برآمد

ویب ڈیسک: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے عملے نے کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار سے 64 کلو چرس اور 7 کلو گرام افیون برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 64 کلو چرس اور 7 کلو گرام افیون برآمد ہوئی ہے ۔ دوران کارروائی ایک افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اےاین ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر ای کے 637 میں مانچسٹر جانے والے ملزم کے بیگ سے مجموعی طور پر ایک کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی ہے۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔

مزید دیکھیں :   مٹہ سربانڈہ میں فورویل ڈاٹسن کھائی میں جا گری، 3 جاں بحق