سعودی عرب کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

واضح رہے جمعہ کے روز کابل میں پاکستانی ناظم الامورعبید الرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم پاکستانی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔