رواں ماہ ہی اسمبلیاں توڑدیںگے،میری پیشکش پرحکومت نے منفی تاثرلیا،عمران خان

ویب ڈیسک :پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیدیاگیاہے۔ اس سلسلے میں اجلاس میںپی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے مرکزمیںپی ڈی ایم کی حکومت کے قیام اور عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کیلئے ایک مرتبہ پھر سابق ملٹری لیڈرشپ پر مدد کا الزام لگاتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا دوبارہ عندیہ دے دیاہے ۔
ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورمیں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور تعاون کا یقین دلایا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی اسمبلی توڑنے کا اختیار دیا ہے
عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے ساتھ اجلاس میں پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی بجائے الیکشن کیلئے مذاکرات شروع کرنے اور حتمی تاریخ دینے کی پیشکش کی تھی جس سے پی ڈی ایم غلط فہمی کا شکار ہوگئی اور اس پیشکش کا منفی تاثردیا گیا،عمران خان نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات ہوہی نہیں سکتے صرف انتخابات کی تاریخ پر بات ہوسکتی ہے ،عمران خان نے کہا کہ ہینڈ لرز نے پی ڈی ایم کی حکومت قائم کرنے میں مدد فراہم کی ان کے تعاون کے بغیر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن پی ٹی آئی سے زیادہ اس ملک کی ضرورت ہے اس لئے پی ڈی ایم کو الیکشن کی تاریخ دینے کی مہلت دی اگر اس سلسلے میں پیش رفت نہیں کی گئی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی رواں ماہ کے دوران نکل جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات اکتوبرمیں ہوں یااگست میں جیتنا تحریک انصاف نے ہی ہے۔ ملک کو صرف الیکشن سے بچایا جاسکتا ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی آپشن ملک میں مزیدمعاشی بحران کا سبب بنے گا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عمران خان کے فیصلے پر ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق