20کلو آٹا کی بوری 2100 کی ہو گئی، مرغی قیمت بھی بے لگام

ویب ڈیسک : پشاور میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں جبکہ مرغی نے بھی 600روپے کا ہندسہ کراس کرلیا ہے جس کے بعد غریب طبقہ کیلئے آٹا اور مرغی کی خریداری مشکل ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں80کلوگرام آٹاکی فی بوری کی قیمت 8000سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 20کلوفائن آٹے کی قیمت 2100سے بھی زیادہ ہے ۔
اس طرح مکس آٹا 2100تک فروخت کیاجارہا ہے،موجودہ مہنگائی نے غریب ومتوسط طبقے کی چیخیں نکال کررکھ دی ہیں۔ ادھر مرغی کی قیمتوں کو بھی جیسے پر لگ گئے ہیں اور سردی بڑھتے ہی 2کلو سے زائد وزنی مرغی 600روپے کا فگر کراس کرچکی ہے ۔ شہریوں کے مطابق آٹا امیر ومتوسط طبقے سمیت تمام لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے تاہم حکومت اس کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے اور قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت میں فی بوری 1400سے 1500روپے میں فروخت ہورہی تھی تاہم اب یہ 2100تک جا پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ غریبوں سے ایک وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے کیونکہ نہ صرف آٹا بلکہ بجلی بلوں و دیگر بڑھتے اخراجات نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل