دفترخارجہ کا افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری خراسان گروپ نے قبول کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام سے بات چیت اور رپورٹس دیکھنے کے بعد تصدیق کرتے ہیں کہ خراسان گروپ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے دہشتگردی کی لعنت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے، ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

مزید دیکھیں :   آئی ایم ایف شرائط مزید سخت،درآمدات پرپابندیاں ختم،ترقیاتی اخراجات کم کریں