13 18 1

خدا کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے راستے پر ڈال دیا ہے- رابی پیرزادہ

ویب ڈسک : رابی پیرزادہ کی جانب سے شوبز کو خیرباد کہنے پر جہاں شوبز کی شخصیات نے اسے مایوس کن فیصلہ قرار دیا تھا، وہیں کئی مداحوں نے بھی اداکارہ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تاہم بعض مداح اداکارہ کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر مطمئن بھی تھے، ساتھ ہی مداحوں نے گلوکارہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اب اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز کریں۔

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں فارغ اوقات میں خطاطی کر رہی ہوں اور اس کا مقصد بھی فلاحی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مشہور بھارتی کامیڈین جونی لیور کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وقت اور حالات سدا ایک جیسے نہیں رہتے اور انسان اس سے بہت کچھ سیکھتا ہے .

جب سے خدا کی ذات سے لو لگائی ہے بہت سے شوق ختم ہو گئے ہیں اور اب میری زندگی کامقصد رب کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلناہے

میں اب صرف اور صرف دین کےلئے کام کرنا چاہتی ہوں تاکہ میری دنیا اور آخرت سنور سکے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان خطاﺅں کا پتلا ہے اور اس میں بے شمار خامیاں ہوتی ہیں اور انسان ہونے کے ناطے مجھ میں بھی بے شمار خامیاں ہو ں گی لیکن خدا کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے راستے پر ڈال دیا ہے ،یہ خدا کی ذات کا کسی انسام پر کرم ہوتا ہے کہ وہ اسے صراط مستقیم کے راستے پر ڈال دے ۔

مزید پڑھیں:  امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا کبھی ماں نہ بن سکنے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا میں جو بھی کام کروں اس کا مقصد صرف اور صرف رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہو۔