صوبائی اسمبلی کی آفیشل کرکٹ ٹیم بنانے کے حوالے سے فرینڈلی میچز کا آغاز

پشاور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے مقرر کردہ آفیشل ٹیم کیلئے گزشتہ روز گڑھی عمران کرکٹ گرانڈ پر فرینڈلی T20میچ کھیلا گیا جس میں ٹاس جیتنے کے بعد ٹیم اے جسکی قیادت محمود علی کر رہے تھے نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 119 رنز کا ہدف دیا جس میں نور محمد21 اور محمود علی 18 رنز سکور کرتے ہوئے ناٹ آٹ رہے جبکہ ٹیم بی جسکی قیادت سیف اللہ کر رہے تھے، کی طرف سے وقار نے نصف سنچری اور سیف اللہ 26 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہتے ہوئے میچ جیت لی۔
بالنگ میں ٹیم اے کی طرف سے ہدایت اللہ، سکندر اور محمد شاہ زیب نے عمدہ بالنگ کی جبکہ ٹیم بی کی طرف سے عمر اور آ یاز نے عمدہ بولنگ کرائی۔ پہلا میچ کم وقت کی وجہ سے 16 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا لیکن اسکے باوجود تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا پورا موقع دیا گیا۔ یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کی افیشل ٹیم کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کی سلیکشن کا مرحلہ وار سلسلہ شروع ہو گیا ہے جسمیں ملازمین اور ممبرانِ اسمبلی سمیت سو سے زائد افراد نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے فارم جمع کردیے ہیں۔گزشتہ دو ہفتوں سے نیٹ پریکٹس اور فرینڈلی میچز میں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور حتمی ٹیم کا انتخاب جلد کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ