پشاور شہر پر گن پوائنٹ مافیا کا راج،شہری غیر محفوظ

پشاور ( داود خان )گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشاور میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ گلبہار میں تین مسلح راہزنوں نے شہری سے 125موٹرسائیکل، موبائل فون ونقدی چھین لی جبکہ قصہ خوانی بازار سے ملزم نے شہری کا موبائل فون چوری کرلیا۔واقعات کے مطابق مدعی عبدالحسیب سکنہ ڈیفنس کالونی نے گلبہار پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ حاجی کیمپ سے 125موٹرسائیکل پر سامان لے کر آرہا تھا کہ اس دوران ارباب سکندرحیات فلائی اوور پر دوموٹرسائیکلوں پر سوار3مسلح افراد نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر اس سے 125موٹرسائیکل، ایک لاکھ روپے نقدی اورموبائل(آئی فون) چھین کر ہشتنگری کی طرف فرار ہوگئے۔ ایک نامعلوم راہزن اس کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوئے ۔ پشاور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چوری کی وارداتوں سے عوام میں پہل گیا ۔ لوگ اپنے گلیوں اور اپنے شہر میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے