طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر کنٹینر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل طور خم بارڈر زیروپوائنٹ پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
بارڈر حکام کے مطابق طورخم زیروپوائنٹ پر کنٹینر الٹنے سے متعدد افراد کنٹینر کے نیچے آ گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بارڈر حکام کا کہنا ہے کنٹینر کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثۃ پیش آیا، حادثے کا شکار کنٹینر پاکستان سے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جا رہا تھا۔

مزید دیکھیں :   میرے قتل کا پلان سی تیار، دہشتگرد تنظیم کو زرداری نے پیسہ دیا ہے، عمران خان