نیشنز ہاکی کپ ، پاکستان کی پہلی جیت، کینیڈا کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے پوزیشن میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اس سے قبل کھیلے جانے والے پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے لیے میچ میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔اس سے قبل پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، گرین شرٹس کی جانب سے راناعبدل، افراز اور احمد ارباز نے گول سکور کیے تھے جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔آئرلینڈ کی جانب سے ایمپی کونر، واکر بینجمن اور شین نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے سکور کیا۔قبل ازیں گرین شرٹس کو میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی