نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی 37 رنز سے شکست دیکر بنگلہ دیش کی ٹیم کو وائٹ واش کردیا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمیلا کیر نے 46 جبکہ میڈی گرین نے 37 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے معروفہ اختر نے دو جبکہ ریتو مونی اور رومانہ احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 37 رنز کے فرق سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ نے 31، شرمین اختر نے 22 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیلی جینسین نے دو جبکہ فرن جانز، لی اور ایڈن کارسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید دیکھیں :   آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ، فائنل میں انگلینڈ اور بھارت مدمقابل