جنرل باجوہ کے ریٹائر

جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی، عطاتارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے لکھا کہ عمران نیازی جنرل (ر) باجوہ سے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا تقاضا کرتے رہے، جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے، غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی جس پر شرم آنی چاہیے

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع