توسیع دینا غلطی تھی

توسیع دینا غلطی تھی تو دوبارہ پیشکش ہی کیوں کی؟ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ توسیع دینا غلطی تھی تو جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو دوبارہ پیشکش ہی کیوں کی گئی؟ عمران خان ایک دن مذاکرات کی بات کرتے ہیں، دوسرے روز کہتے ہیں مذاق کیا تھا، ایسے میں ان سے کون بات کرے گا۔
ویب ڈیسک: وافقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان دو صوبوں کی حکومت تو چلا کر دکھائیں، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ کر ملک نہیں چلتے، انہیں کس چیز کی جلدی ہے؟ انہوں نے کون سی آگ بجھانی ہے؟ انہوں نے تو ابھی دیکھا ہی کچھ نہیں، ہم نے بہت بھگتا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول ن لیگ کی حکومت تو صرف 27 کلومیٹر پر مشتمل ہے، عوام جس کی کارکردگی دیکھیں گے اسے ووٹ دیں گے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کی 56 کوچز پاکستان پہنچ چکی ہیں اور مزید 46 کوچیں پاکستان آئیں گی، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا ریلوے انجنوں کیلئے چینی اور امریکی کمپنیوں سے بات ہوئی تھی، ریلوے کے وسائل بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں، پچھلے 4 سال میں ریلوے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔
وفاقی وزیر نےسوال اٹھایا کہ توسیع دینا غلطی تھی تو جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو دوبارہ پیشکش ہی کیوں کی گئی؟

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف