عمران خان صرف اقتدار حاصل

عمران خان صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملکی بنیادیں تک کمزور کر سکتے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، عمران خان صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں.
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا تازہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس،اراکین کی وزیراعلیٰ کےموقف کی حمایت