اعظم سواتی کا 5 روزہ ریمانڈ

اعظم سواتی کا 5 روزہ ریمانڈ منظور، کوئٹہ پولیس کے حوالے

متنازع ٹوئٹس کیس میں کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے تحریک انصاف کے سیینٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات ک مطابق اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
عدالت میں پیشی کے وقت تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت آئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔
پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ ریمانڈ منظور کیا ہے،اعظم سواتی نے آخر کیا کیا ہے؟
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشترحصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی