پولینڈ کو روند کر کوارٹر فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن پولینڈ کو روند کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے باآسانی پولینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے، پولینڈ کے خلاف میچ کی خاص بات فرانسیسی سٹرائیکر اولیور گیروڈ کا گول تھا جس کے بعد وہ فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں،
گیروڈ نے اپنے کیریئر کا 52 واں گول سکور کرتے ہوئے تھیری ہینری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پولینڈ کیخلاف میچ کے آغاز سے فرانس کی ٹیم نے پولش گول پوسٹ پر دبائو بڑھا دیا اور فرانس کو میچ کی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب الیور گیروڈ نے میچ کے 44 ویں منٹ میں گیند کو پولش گول پوسٹ میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی پہلے ہاف کے اختتام تک فرانس کو پولینڈ پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 74 ویں منٹ میں فرانس کے کیلین ایمباپے نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری دو صفر کر دی جبکہ انجری ٹائم میں ایمباپے نے ایک بار پھر گیند کو پولش گول پوسٹ میں پھینک کر اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے مجموعی طور پر تیسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ تین صفر کردیا، میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کی جانب سے لیوینڈوسکی نے گول سکور کرکے مقابلہ تین ایک کردیا، فائنل وسل تک فرانس کی ٹیم کی برتری تین ایک رہی اور اس نے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف