نیو پشاور ویلی

نیو پشاور ویلی کی چاردیواری سمیت 18منصوبوں کی منظوری

ویب ڈیسک : پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 18 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ متعلقہ اداروں کو فنڈز کی فراہمی سے قبل منصوبوں کی تکنیکی اور انتظامی منظوری حاصل کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ورکنگ پارٹی نے 4اکتوبر کو ان منصوبوں کی منظوری دی تھی اور اب ڈائریکٹر جنرل نے بھی ان منصوبوں کی حتمی منظوری دیدی ہے۔ منصوبوں میں 4کروڑ23 لاکھ47ہزار روپے سے نیو پشاور ویلی کی حد بندی کرتے ہوئے چار دیواری کی تعمیر، 2 کروڑ2لاکھ 31ہزار روپے مالیت کا ریگی ماڈل ٹائون میں سنٹرل پارک، 90لاکھ 37ہزار روپے سے حیات آباد کے پارکوں کے ٹیوب ویلوں کی مرمت، 48لاکھ21ہزار روپے سے حیات آباد فیز ون سپور مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 61لاکھ 48 ہزارسے بشارت مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 25 لاکھ 54ہزار روپے سے حمز ہ مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 24 لاکھ 85ہزار سے آفریدی مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 28لاکھ 43ہزار روپے کی شمع مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 44لاکھ 61ہزار روپے کی افغان مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 59 لاکھ 79ہزار کی ترنگزئی مارکیٹ کی اپ گریڈیشن ، 28لاکھ 88ہزار کی زاہد مارکیٹ کی اپ گریڈیشن، 43لاکھ 80 ہزار روپے کی ملک سعد مارکیٹ میں پارکنگ اور سیوریج لائن کی اپ گریڈیشن، 37لاکھ 6 ہزار روپے سے ہارٹیکلچر ونگ کے ٹیوب ویلوں کی بحالی، 19لاکھ 99 ہزار روپے سے حیات آباد میں گٹر کے ڈھکن لگانے، 93لاکھ 38ہزار روپے سے رنگ روڈ کیلئے لائٹس کی فراہمی، 68 لاکھ 80ہزار روپے سے ریگی ماڈل ٹائون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت ، ریگی ماڈل ٹائون کے داخلی دروازے کی تعمیر کیلئے 2کروڑ52لاکھ روپے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کیلئے 10لاکھ 20ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ تمام منصوبوں پر فنڈز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنے وسائل سے خرچ کریگی ۔ مجموعی طورپر16 کروڑ23لاکھ 17ہزار روپے مالیت کے 18منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا