ایران جوہری بجلی پیدا

ایران نے جوہری بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

ویب ڈیسک : ایران نے کہا ہے کہ اس نے جوہری توانائی سے بجلی پیداکرنے کے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،یہ منصوبہ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے سات سال میں مکمل ہوگا اور اس سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی ایران کے جوہری شعبے کے سربراہ محمد اسلامی کے حوالے سے بتایا کہ 2015 کا بین الاقوامی ایٹمی معاہدہ معطل ہونے کے بعد اپنے جوہری پلانٹ کے ذریعے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا عمل شروع کررکھا ہے، ایٹمی توانائی کا نیا منصوبہ جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر درخورین میں شروع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1979 سے قبل اسی جوہری توانائی منصوبے کو فرانس نے لگانا اور مکمل کرنا تھا لیکن ملک میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد فرانس اس منصوبے میں مدد دینے اور اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا، بعد ازاں ایران پر عائد کر دہ پابندیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ آگے بڑھانے کے لیے کوئی ملک تعاون کو تیار نہ ہوا،اب یہ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015 کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے یہ طے پایا تھا کہ ایران یورینیم افزودہ کر سکے گا لیکن اس کی سطح کم ہوگی،ان کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کے حصول سے روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2015 کے معاہدے کی بحالی کے لیے 2021 سے دوبارہ گفتگو شروع ہوئی مگر حالیہ مہینوں میں یہ بھی روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں