پشاور میں دودھ کی قیمت

دودھ 180دہی کی 190روپے میں فروخت ‘ انتظامیہ خاموش

ویب ڈیسک : پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے شیر فروشوں کو من مانے کرنے کی کھلی چھٹی دیدی ہے دودھ کی فی لیٹر قیمت180روپے جبکہ دہی کی قیمت 190روپے وصول کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں موند لی ہیں پشاور کے مختلف علاقوں نوتھیہ، غریب آباد سپلائی ڈپو، رامداس ، لاہوری، افغان کالونی، ہشتنگری، فردوس اور دیگر مقامات پر دودھ کی فی لیٹر قیمت 180روپے تک وصولی کی جا رہی ہے یونیورسٹی ٹائون اور حیات آباد میں نرخ مزید بڑھ جاتے ہیں سرکاری طور پر دودھ کی فی لیٹر قیمت 130روپے مقرر ہے
اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 140روپے کلو ہے تاہم دہی کی قیمت 190روپے وصول کی جا رہی ہے پشاور میں شیر فروشوں نے من مانی شروع کردی ہے دو ماہ بعد قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے چھاپے بھی صرف شہہ سرخیوں کی حد تک محدود ہیں ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی قیمت کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر امور میں خود کو مصروف کرنے کی بجائے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

مزید پڑھیں:  مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے نگران صوبائی حکومت کے دعوے کی تردید کردی