راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے 169 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 169 رنز، جیت کیلئے مزید 174 رنز درکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے جیت کیلئے درکار 343 رنز کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیت کیلئے مزید 174 رنز درکار ہیں، کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کی ٹیم کو ایک وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب امام الحق 48 رنز بنانے کے بعد جیمزاینڈرسن کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، کھانے کے وقفے پر سعد شکیل 63 اور محمد رضوان 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی