اداکار ببرک شاہ کا4 سالہ بیٹا

اداکار ببرک شاہ کا4 سالہ بیٹا پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک :پاکستانی اداکار ببرک شاہ کے 4 سالہ بیٹے زاویار شاہ کا انتقال ہوگیا۔اداکار ببرک شاہ نے افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے کی موت پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔
اداکار نے مزید بتایا کہ زاویار شاہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جس کی عمرصرف چار سال تھی،مرحوم کو نیسپاک سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔اداکار کی جانب سے اپنے فیس بک اکائونٹ سے بچے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار