شعیب کی بیٹے کے ساتھ پوسٹ

شعیب کی بیٹے کے ساتھ اکیلے سوشل میڈیا پوسٹ ایک بار پھر زیر بحث

ویب ڈیسک :کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ازدواجی تعلقات میں دراڑ پڑ چکی ہے، انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے یا کھیلوں کی دنیا کے مقبول ترین جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اس کا اب تک کسی کو جواب نہیں ملا جب کہ ثانیہ مرزا نے خاص طور پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اس کو معمہ بنایا ہوا ہے لیکن اب شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اکیلے پوسٹ لگانا شروع کردی ہیں۔
کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ تردید کی لیکن ثانیہ مزرا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس سے ان کے بیٹے کے ساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ