جاپان کو شکست

فیفا ورلڈ کپ، کروشیا جاپان کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخل

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کروشیا کی ٹیم نے جاپان کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا ، میچ کے 43ویں منٹ میں جاپان کے میڈا نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی میچ کے 55 ویں منٹ میں کروشیا کے پیریسیک نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہیں اور فائنل وسل تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد دونوں پینلٹی ککس دی گئیں، کروشیا کے گول کیپر ڈومینک لیوواکووک ہیرو بن کر سامنے آئے اور انہوں نے تین پینلٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا، اس شاندار کارکردگی پر کروشین گول کیپر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ چار سال قبل ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کی ٹیم نے کروشیا کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا