افغانستان میں دھماکا

افغانستان کے صوبے بلخ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغان پولیس کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں بس دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ افغان پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے گزشتہ مہینوں میں افغانستان کے مختلف شہروں میں کئی حملے ہوئے جن میں سے کچھ کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا