جنوبی وزیرستان پولیو مہم موخر

جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موخر کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم پولیس اور پولیو ورکرزکو تھریٹ کے باعث مہم موخر کر دیاگیا ہے۔ اپرلوئر وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے تھے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کیلئے کوشش جاری ہے، مہم جلد شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم 5 سے 9 نومبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا