بنوں میں فائرنگ ایف سی اہلکار

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد قتل

ویب ڈیسک: لالی کلہ جانی خیل میں دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات سامنے آئی ہے جہاں پر ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لالی کلہ جانی خیل میں نامعلوم حملہ آوروں گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایف سی اہلکار کا سر کاٹ کر بچکی مارکیٹ میں درخت کے ساتھ لٹکا دیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی حقائق معلوم ہوسکیں گے تاہم ہرپہلو سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی