ارشدشریف قتل کیس سپریم کورٹ

ارشدشریف قتل کیس، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے کینیا میں سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے صحافی ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی مقرر کردی ہے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اطلاعات سمیت ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی آئی بی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے کےصدر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور عوام میں ارشدشریف کے قتل پر شدید تشویش اور غم و غصہ تھا۔ ملک بھر کے عوام اور ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہاتھا۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشدشریف کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد