فیفا ورلڈ کپ برازیل فائنل میں داخل

فیفا ورلڈ کپ، برازیل جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخل

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں برازیل کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کروشیا کے ساتھ ہوگا جس نے پینلٹی شوٹ آئوٹ پر جاپان کی ٹیم کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر رکھی ہے، برازیل کے کھلاڑی ونیسیئس جونیئر نے میچ کے 7 ویں ہی منٹ میں شاندار گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی ، میچ کے 13 ویں منٹ میں نیمار نے بھی شاندار گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو صفر کر ڈالا جبکہ میچ کے 29 ویں منٹ میں رچرلیسن نے تیسرا جبکہ میچ کے 36 ویں منٹ میں لوکاس پیکیٹا نے ٹیم کیلئے چوتھا گول سکور کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو جیت سے بہت دور کر ڈالا، پہلے ہاف کے اختتام تک برازیل کی ٹیم کو جنوبی کوریا پر چار صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 76 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب پائیک سیونگ ہو نے ٹیم کیلئے پہلا گول سکور کیا، فائنل وسل تک برازیل کی برتری چار ایک قائم رہے اور اس نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ