پنجاب اسمبلی تحلیل ے انکار

پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کرنے سے انکار

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے مارچ تک موجودہ اسمبلیوں کے ساتھ ہی کام جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مارچ کے بعد عمران خان کے صحت مند ہونے کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل پر بات کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بتا دیا ہے کہ انتخابات میں مہم عمران خان چلاتے ہیں انکی ٹانگ پر گولیوں کے زخم کے باعث وہ چار ماہ تک اٹھ نہیں سکتے جب وہ اٹھنے کے قابل ہوجائیں گے تو بیٹھ کر بات کرلیں گے مارچ تک عمران خان کے صحت یاب ہونے تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جائینگی اپریل میں اس حوالے سے بات کرینگے ۔ پرویز الہی کے بیان نے تحریک انصاف کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دسمبر میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کررکھا ہے ایسے میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہ کرنا پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے ایک بار پھراپنے بیان سے یو ٹرن لینے کے مترادف ہوگا خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پہلے ہی پنجاب اسمبلی کی تحلیک کے ساتھ نتھی کردی گئی ہے اب اگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس