فضل الٰہی گرفتاری روک دی

فضل الٰہی سمیت 5افرادکی گرفتاری روک دی گئی

ویب ڈیسک : سیشن کورٹ نے پشاور کے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور سابق ضلع ناظم ارباب عاصم سمیت 5 افراد کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پولیس کو17دسمبر تک ان کیگرفتاری سے روک دیا اور اس حوالے سے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب اقبال نے درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزاروں کی جانب سے کے پی بارکونسل کے ممبر علی زمان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق ایم پی اے فضل الٰہی ، ارباب عاصم اور پی ٹی آئی پشاور کے تین عہدیدار احمد سلیم ، مینا خان اور ایاز پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران خان پرحقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں حملہ کے بعد پشاور میں کارکنوں کے ساتھ مظاہرہ کیااورحساس علاقہ میں داخل ہوئے۔اس دوران ایک نوجوان بکتربند گاڑی پر چڑھ کر اسے نقصان پہنچایا تھا ۔
بعد میں پولیس نے ایف آئی آرمیں انہیں بھی نامزد کیا۔ کیس پر مزید سماعت 17دسمبرتک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا گیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے فضل الہی نے کہاکہ مجھ جیسے چھوٹے لوگوں پر فوری ایف آئی آر درج ہوتے ہیں جبکہ بڑے لوگوں پر مقدمات درج نہیں ہوتے۔ عمران خان کیس کا بھی مقدمہ مرضی سے درج کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پر امن احتجاج کیا تھا،احتجاج ہمارا حق ہے۔پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے کوششیں کی، گھر پر چھاپے مارے۔ پولیس کی کوشش کو سراہتا ہوں لیکن میں اتنا آسانی سے ہاتھ نہیں آنے والا۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم