مزاحمت پر کسٹم سپرنٹنڈنٹ قتل

لالا کلے،مزاحمت پر کسٹم سپرنٹنڈنٹ رہزن کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ لالاکلے ترناب فارم میں نامعلوم راہزنوں نے کسٹم کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈ نٹ کومزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول شکار کیلئے رشتہ دارکے ساتھ اٹک گیاتھاجہاں سے واپسی پر گھر کے قریب انہیں گولیاں ماری گئیں۔ مدعی محمد وسیم ولد محمد نعیم نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے ماموں ارباب شبیر احمد ولد علائو الدین سکنہ لالاکلے کے ہمراہ شکار کیلئے اٹک گئے ہوئے تھے
واپسی پر رات گئے جب ہم اپنے گائوں لالاکلے پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روکنے کی آواز دی ، جب انہوں نے گاڑی روکی تو نامعلوم شخص نے مجھ سے موبائل اور کاغذات چھین لئے جبکہ فائرنگ سے شبیر لگ کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مجروح کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ مقتول کی عمر 60سال بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے 30 بور کے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی