قومی اسمبلی عوام نمائندگی

قومی اسمبلی: 8حلقوں میں الیکشن کے باوجودعوام نمائندگی سے محروم

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کی8 نشستوں پر16اکتوبر کو ہونیوالے الیکشن نتائج کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ حلقہ جات میں لوگوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہوگئی ہے اور ان علاقوں کے مسائل زیربحث نہیں لائے جارہے ہیں واضح رہے کہ16اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں عمران خان نے سات نشستیں جیتی ہیں جبکہ سندھ میں ایک نشست پر عمران خان کو شکست ہوئی ہے اتنی بڑی تعداد میں نشستیں جیتنے کے بعد عمران خان عام الیکشن میں میانوالی سے اپنی جیتی ہوئی نشست سے بھی فارغ ہوگئے ہیں
اس لحاظ سے اس وقت قومی اسمبلی کی8نشستوں کا مستقبل واضح نہیں ہورہا ہے اور یہ تمام نشستیں عمران خان کے پاس ہیں تاحال عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن کے اخراجات سے متعلق گوشوار ے الیکشن کمیشن کے متعلقہ دفاتر میں پیش نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چونکہ یہ تمام عمل نہیں ہورہا ہے اس لئے ابھی تک ان نشستوں کو خالی قرار دیا جا چکا ہے اور نہ ہی اس پر ضمنی الیکشن کے بارے میں منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے ایشوز کسی بھی اعلیٰ فورمز پر سامنے لانے کا سلسلہ معطل ہوا ہے
اس ضمن میں پی ٹی آئی کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی واضح کیا ہے کہ الیکشن کے اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے اور یہ نشستیں خالی رہیں گی دوسری طرف امکان ہے کہ اس تنازع کی وجہ سے عام الیکشن سے قبل مذکورہ حلقہ جات میں دوبارہ ضمنی الیکشن نہیں کرایا جائے گااور یہ نشستیں خالی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے