ٹوپی قتل کردیا

ٹوپی،چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک :صوابی میں موضع ٹوپی میں کتے کے بھونکنے کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو بھابی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مقتول اور ملزم کے والد لقمان زمان سکنہ ٹوپی محلہ موسیٰ خیل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بڑے بیٹے شوکت زمان نے گھر میں کتا پال رکھا تھا۔ رات گئے پونے ایک بجے کتا اچانک بھونکنے لگا جس کا دوسرے بیٹے معاذ نے برا منایا اور بڑے بھائی شوکت زمان کے ساتھ تو تو میں میں ہوگئی کہ آپ کے کتے نے بھونک کر میری نیند خراب کر دی ہے۔
دونوں بھائیوں میں اس دوران تکرار شدت اختیار کر گئی۔ اس دوران شور شرابہ پر شوکت زمان کی بیوی بھی گھر سے باہر نکل آئی، معاذ نے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ شروع کر دی جس سے اس کا بڑا بھائی شوکت زمان اور اس کی بیوی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے ۔ مقتول میاں بیوی کو پیر کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پولیس نے معاذ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی